احسن اقبال کی کوشش ناکام بنا دی گئی

0
37

اسلام آباد (محمد اویس) احسن اقبال کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپنی نشست کے مائیک پر بولنے کی احسن اقبال کی کوشش ناکام بنا دی ۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی صدارت میں ہوا ، اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) کے رہنماء احسن اقبال نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹس تاخیر سے جاری ہونے کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا،

ذرائع کے مطابق جب اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس ملتوی کرنے لگے تو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بات کرنے کی اجازت مانگی ، اس دوران دیگر ارکان اسمبلی ایوان سے اٹھ کر جانے لگے تاہم اسپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے سے پہلے علی محمد خان کو بات کرنے کی اجازت دے دی ، علی محمد خان نے اپنی تقریر میں اپوزیشن پر تنقید کی ،

اس دوران احسن اقبال علی محمد خان کی نشست کے پاس کھڑے ان کی باتیں سنتے رہے جب انہوں نے اپنی بات مکمل کی تو احسن اقبال نے فورا ان کے مائیک پر بولنے کی کوشش کی لیکن علی محمد خان نے فورا مائیک کا رخ دوسری طرف کر لیا اس دوران مائیک بھی بند ہو گیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس بھی ملتوی کر دیا۔

Leave a reply