لاہور:احسن اقبال کے نانا قیام پاکستان اوربانی پاکستان کے مخالف تھے:اہم شخصیت نے حقیقت سے پردے ہٹا دیئے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال کے ننھیال کی قیام پاکستان کے خلاف جدوجہد کا ایک پرانا تاریخی واقعہ سامنے آنے پرپاکستانی حیران رہ گئے
اس حوالے سے ویسے تو مورخین نے کئی بار ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان کی پاکستان کے قیام کے خلاف جہدوجہد کو بے نقاب کیا تھا لیکن اب پھرسے قیام پاکستان کو قریب سے دیکھنے والوں کو پھر یہ مناظربے چین کرنے لگے ہیں اوراس بے چینی کی وجہ سے یہ حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے کہ واقعی ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال کے نانا رانا عبدالرحمن نہ صرف قیام پاکستان کے شدید مخالف تھے بلکہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بھی سیاسی دشمن تھے
احسن اقبال تم سے ایک سال پہلے یہ سوال پوچھا تھا اس کا جواب نہیں ملا۔ کیا آپ نسل در نسل غدار وطن نہیں ہو؟ کیا یہ سچ نہیں ہے آپکا خاندان پاکستان کے خلاف تھا
اگر کوئی شرم باقی ہے تو آج پریس کانفرنس کرو اس کا جواب بھی دو اور اگر میرے بارے کوئی ثبوت ہے تو وہ بھی بتاؤ۔ https://t.co/8jMmQ4hO5R
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 15, 2021
جہاں یہ بات مورخین اورتاریخ کے طالب علموں نے کئی بار دہرائی ہے اسی بات کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے پھر سے دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے اور انہوں نے 1945 میں مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔
شہبازگِل نے کہا کہ انھوں نے ایک سال پہلے احسن اقبال سے یہ سوال پوچھا تھا مگر احسن اقبال نے اس کا جواب نہیں دیا۔اس سے پہلے احسن اقبال نے کہا تھا کہ اُن کا تعلق اُس تیسری نسل سے ہے جس نے قائداعظم کے خوابوں میں رنگ بھرنے کے لیے اپنی زندگی بسر کی۔
شہباز گل کے بیان پر احسن اقبال کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ رانا عبدالرحمن واقعی قیام پاکستان اور بانی پاکستان کے سخت مخالف تھے اوراس مخالفت کوتاریخ نے محفوظ کرلیا ہے ،