ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے احسن خان جنہوں نے حال ہی میں اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا ہے. انہوں نے اپنے والد اور والدہ کی کولیگ اور دوست جویریا سعود کو مبارکباد دی ہے. انہوں نے ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو ڈھیروں مبارکباد ڈرامہ سیریل بے بی باجی کی کامیابی پر، آپ کے کردار نے ٹی وی سکرین کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چھا گئیں ہیں آپ میں بہت خوش ہوں کہ آپ کو شائقین نے بے بی باجی میں اس قدر پسند کیا ہے. احسن خان کی اس پوسٹ پر جویریا کے دوستوں اور مداحوں نے بھی ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے یقینا بہت اچھا کردار کیا ہے اور یہ کردار شاید اس طرح سے آپ ہی کر سکتی تھیں.

”جویریا سعود نے بھی اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے آپ کی سپورٹ سے حوصلہ ملتا ہے”. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں جویریا کے ساتھ ان کے شوہر سعود بھی ہیں جو ان کے شوہر کا ہی ڈرامے میں کردار کررہے ہیں دونوں کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. جویریا نے کریکٹر میں اپنی اداکاری سے حقیقت کے رنگ بھر دئیے ہیں.

 

 

سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

Shares: