معروف اداکار احسن خان کے گھر میں ھال ہی میں ایک ننھی پری کا جنم ہوا ہے . احسن خان کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جبکہ اب ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں. اداکار بیٹی کے جنم پر کافی خوش ہیں. اس خبر کو احسن خان کے دوست فیصل کپاڈیہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اداکار کو مبارکباد دی، احسن خان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے گھر میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے. میرے لئے میرے بچے اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور میں ان کو خوشیاں دینے کےلئے بہت محنت بھی کرتا ہوں، احسن خان کو ان کے دوست بیٹی کی
پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمنائوں کا اظہارکررہے ہیں. یاد رہے کہ احسن خان اپنی فیملی سے بہت پیار کرتے ہیں اور اکثر وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھومتے پھرتے اور انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، احسن خان ایک ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے پازیٹیو اور نیگیٹیو ہر طرح کے کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے. فی الحال احسن خان اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کو منا رہےہیں اور مبارکباد دینے والوںکا شکریہ ادا کررہے ہیں.