میرا خوشحال سے خونی رشتہ نہیں احسن خان

اداکار احسن خان اور خوشحال خان کافی عرصے ہیں خبروں میں ، احسن خان کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ احسن خان خوشحال خان کے ماموں ہیں اور خوشحال اس ناطے احسن خان کے بھانجے ہیں. لیکن احسن خان نے کر دی ہے ساری کیفوژن دور انہوں نے کہا کہ ہمارا آپس میں‌بالکل بھی خونی رشتہ نہیں ہے ، ہم نے ایک ساتھ کام ضرور کیا ہے، لیکن ہمارا خونی رشتہ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ آرٹسٹوں کے بارے میں ہر کوئی بات کرنے کو اپنا حق کیوں سمجھتا ہے؟ کیوں منہ اٹھا کر ہر کوئی ان کے بارے میں‌کچھ بھی کہہ دیتا ہے. انہوں نے

کہا کہ خوشحال اور زاویار نعمان نے قصہ مہربانو سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی ہاں اس میں‌، میں خوشحال خان کا ماموں بنا تھا لیکن وہ حقیقت میں‌میرا بھانجا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ خوشحال خان کو ایسی باتوں کی صفائیاں‌دینے اور ان پر وقت صرف کرنے کی بجائے کام پر توجہ دینی چاہیے وہ بہت اچھے اداکار ہیں. یاد رہےکہ خوشحال خان ابھرتے ہوئے فنکار ہیں انہوں نے نہایت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی ہے.

Comments are closed.