اداکار احسن خان جنہوں نے ہمیشہ الگ الگ کرار کئے، ہیرو کے کردار کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے نیگیٹیو کردار بھی کئے اور ان کو نیگیٹیو کرداروں میں بہت زیادہ سراہا گیا. احسن خان نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شوبز ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے جب تک میری سانس میں سانس ہے میں اسی شعبے سے جڑا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ شوبز نے مجھے بہت کچھ دیا ہے. احسن خان نے کہا کہ میں مختلف قسم کے کردرار ٹرائی کرنے کی کوشش کرتا ہے ، میرا ڈرامہ مجھے قبول نہیں بہت جلد آن ئیر جائیگا. اس میں میرا جو کردار ہے اسکو دیکھنے والے سال ہا سال
تک یاد رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ اداکار وہی ہوتا ہے جو جو مختلف قسم کی چیزیں ٹرائی کرے. میں نے فلم ٹی وی تھیٹر سب کیا، میں نے تھیٹر سے کام کا آغاز کیا تھا بنیادی طور پر تھیٹر ہی میری شروعات ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے تھیٹر پر کام کیا، تھیٹر نئے ایکٹر کے لئے سیکھنے کا ایک بہت بڑا زریعہ ہے. احسن خان نے کہا کہ میں اب جو بھی پراجیکٹس کررہاہوں ان میں دیکھتا ہوںکہ میرا کردار دیکھنے والوں کو کیا سبق دے گا.