معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے سوشل میڈیا پر جیت لئے ہیں دل لوگوں کے، انہوں نے اپنے ایک مداح کی خواہش پوری کی ہے ، اور وہ مداح اداکار کو ملنے کی خواہش رکھتا تھا، اداکار اس مداح کے پاس ملنے کے لئے پہنچ گئے اور اس مداح کی خوشی اس موقع پر دیدنی تھی. احسن خان اپنے مداح کو مل رہے ہیں اور ان کی ملتے ہوئے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے. احسن خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں جو کچھ بھی ہوں آج اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، لہذا اگر کسی نے مجھ سے ملنے کی خواہش کی ہے تومیرا فرض ہے کہ میں اس کو پورا کروں.
”احسن خان اپنے جس مداح کے ساتھ ملے ہیں وہ بیمار ہے” اور اداکار نے اس اپنے مداح پر جس طرح سے اپنی محبت نچھاور کی ہے اس کو دیکھ کر ہر کوئی خوش ہو گیا ہے. یاد رہے کہ احسن خان وہ اداکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہی اپنے مداحوں کو اپنی ایکٹنگ سے نہایت ہی محظوظ کیا ہے. انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے. احسن خان بلاشبہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں.