معروف اداکار احسن خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی وہاں انہوں نے ملک کی خراب صورتحال پر پریشانی کا اظہار کیا . انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے. ہمیں یہیں رہ کر اس ملک کے اچھے اور برے وقت دیکھنے چاہیں. اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے تو کیسے ہم اس کو چھوڑکر باہر کے ملک میں جا سکتے ہیں. جو لوگ پڑھے لکھے ہیں پیسے والے ہیں باشعور ہیں اگر وہ اس ملک کو چھوڑکر باہر کے ملکوں میں چلے جائیںگے تو پھر اس ملک کو کون چلائے گا. باہر جانے کی بجائے اس ملک میںہی رہ کر اس کے مسائل کا سامنا کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ اس وقت ملک کا ہر شعبہ برے حالاتوں میں ہے. ٕ
ایسے میں ملک چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے جس کو میں ٹھیک نہیں سمجھتا. ”ہر قوم اچھے اور برے وقت کا تجربہ کرتی ہے لیکن ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کر جانا درست نہیں ہے”. یاد رہے کہ احسن خان ملکی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں وہ ہمارے سیاسی نظام پر بھی بہت سلجھی ہوئی اور فکر انگیز باتیں کرتے ہیں.