اداکار احسن محسن اکرام کا منال خان سے محبت کا اظہار

0
45

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان سے اُن کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام نے محبت کا اظہار کر دیا-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرآئے دن نئی نئی تصاویر شئیر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی خوبرو اداکارہ منا ل خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں منال خان نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت پرنٹڈ لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ آنکھوں پر کالا چشمہ لگا رکھا ہے جو اُن کی تصویر کو مزید دلکش بنا رہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGNC9j_nhCt/
منال خان کی تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں اُن کے مداح اُن کے لیے تعریفی پیغامات جاری کر رہے ہیں تو وہیں منال خان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام نے اداکارہ سے محبت کا اظہار کردیا۔

اداکار احسن محسن نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئی لو یو‘ اور اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

احسن محسن کے اظہارِ محبت کا جواب دیتے ہوئے منال خان نے کچھ لکھے بغیر دل والا ایموجی بنایا –
https://www.instagram.com/p/CF8i7_YBLYp/?igshid=91zmiwxke7j1
دوسری جانب گزشتہ دنوں احسن محسن اکرام نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منال خان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کے بارے میں کئی سوالات کئے تھے۔


واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے 2017 میں نجی ٹی وی پر نشر کئے جانے والے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا-

جبکہ احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن رواں سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی-

Leave a reply