احسن محسن اکرام نے خود کو منال خان کا وٹامن اے قرار دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ منال خان کی اپنے قریبی دوست اور اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پرگزشتہ سال سے ہیں-

باغی ٹی وی : تاہم اب احسن محسن کے منال سے متعلق حالیہ تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر تجسس میں ڈال دیا ہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر منال خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جوس کا گلاس تھامے دھوپ میں بیٹھی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں درج کیا وٹامن سی اور وٹامن ڈی ایک ساتھ لیتے ہوئے۔

اداکارہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار احسن محسن نے جواب دیا کہ اور سب سے اہم وٹامن اے۔

احسن محسن کے تبصرے پر منال خان کی جانب سے بھی جواب دیا گیا کہ مجھے ساتھ لے کر چلنےوالا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے درمیان بڑھتی قربتوں کے حوالے سے گزشتہ برس سے کافی چرچے ہو رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

Comments are closed.