قصور
احساس کفالت پروگرام سنٹر چونیاں میں بارہ ہزار وصولی کے دوران بے ضابطگی و کرپشن کی انتہاءرقم وصول کرنے آئے لوگوں سے
12000 ہزار پر500سو سے 1000 روپے وصول کیا جانے لگا بار بار نشاندھی کرنے پر بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی ڈی سی قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں کی نواحی میونسپل کمیٹی کنگن پور میں قائم احساس کفالت سنٹر پر روزانہ چار سے پانچ لاکھ روپے کی دیہاڑی لگائی جانے لگی ایک ہزار دو اور پیسے لو ۔ہر سائل کو ساڑھے گیارہ ہزار سے گیارہ ہزار دیا جانے لگا زرائع کے مطابق اس کرپشن میں متعلقہ پولیس تحصیل انتظامیہ ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام تر عملہ اور کچھ نام نہاد صحافی بھی ملوث ہیں اس سہ ماہی میں ایک اندازے کے مطابق اس سنٹر سے ایک کروڑ سے زائد کی لوٹ مار کی جا چکی ہے ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لے کر احساس کفالت پروگرام کی رقم پوری دلوائی جائے کرپٹ عناصر سے ڈیوائس ضبط کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے عوامی مطالبہ ہے کہ اس اور اگلی سہ ماہی کو ہر صورت صاف و شفاف بنایا جائے