مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: قصابوں کا سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت کرنے سے انکار، شہری مشکلات کا شکار

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قصابوں...

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے فروری...

داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو دیتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کابل ائیرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ...

کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت...

سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ...

آئندہ مون سون کی بارشوں کے لئے پیشگی انتظامات شروع کردیئے جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ آئندہ مون سون کی بارشوں کے لئے پیشگی انتظامات شروع کردیئے جائیں ۔ انڈرپاسز میں نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کے علاوہ تمام دستیاب پمپس کو تیار حالت میں رکھا جائے ۔ متعلقہ انجینئر انڈرپاسز اور نشیبی مقامات کا مکمل سروے کرکے برساتی پانی کے اخراج کے لئے حکمت عملی تیار کریں ۔ اس سال زیادہ بارشوں کی صورت میں ایسے انتظامات کئے جائیں جن سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہہ الحسن زیدی ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم ، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان ، چیف فائر آفیسر مبین احمد کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ فی الوقت ہمارے پاس نکاسی آب کے لئے 17 پمپس ہیں جبکہ مزید 4 ہیوی ڈیوٹی پمپس کی خریداری سے شہر میں کسی بھی جگہ پانی کھڑا ہونے کی صورت میں نکاسی آب کا کام تیزی سے انجام دیا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے میونسپل سروسز، ورکس اور دیگر ڈپارٹمنٹس باہمی رابطے کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں تعینات کئے گئے افسران و عملے کی مکمل فہرست فراہم کریں تاکہ افرادی قوت اور مشینری کی مکمل معلومات ہر وقت دستیاب رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ افسر کے ساتھ رابطہ کرنے میں آسانی ہو ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے خاص طور پر انڈرپاسز میں نکاسی آب کے سسٹم کو ٹھیک کیا جائے اور ایسا طریقہ وضع کیا جائے کہ برساتی پانی کا ریلا انڈرپاسز میں داخل نہ ہو جس کی وجہ سے ماضی میں خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ افرادی قوت اور میکنیکل وسائل کو فعال حالت میں رکھنا ہے جبکہ ضرورت کے تحت متبادل انتظام بھی کیا جائے ۔ انڈرپاسز میں روشنی کے بہتر انتظامات ہونے چاہئیں ۔ بارشوں کے دوران شہر میں تعینات کیا جانے والا عملہ محکمہ ورکس کے انجینئرز اور ایکسئین کی نگرانی میں ہوگا، ڈی واٹرنگ پمپس کو لے جانے والی گاڑیوں کے لئے ایندھن کی مستقل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ تمام انڈرپاسز میں نکاسی آب کا نظام بلارکاوٹ جاری رہنا چاہئے اور جہاں جہاں شکایات موصول ہوں وہاں فوری طور پر عملہ اور مشینری بھجوا کر انڈرپاسز کی اندرونی نکاسی آب کی لائنوں کو کلیئر کرایا جائے ۔ ان علاقوں پر ترجیحی توجہ دی جائے جہاں ماضی میں برساتی پانی جمع رہنے کی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر بلدیاتی اداروں سے بہتر کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں لہٰذا ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ہرممکن بہتر اقدامات کرکے بارشوں کے دوران انہیں سہولت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے تمام دستیاب وسائل شہر کی بہتری کے لئے استعمال کئے جائیں کیونکہ ان کا بہترین مصرف یہی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے تمام تر انتظامات تیزی سے کئے جائیں اور جہاں بھی کوئی رکاوٹ آرہی ہے اسے فوری دور کیا جائے اگر ضرورت پڑی تو مزید وسائل کے لئے حکومت سے رابطہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ دی گئیں ہدایات پر بلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے، ہمارا مقصد شہریوں کو ہرممکن بہتر سہولت کی فراہمی ہونا چاہئے جس کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔