پاکستانی معروف اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ انہیں ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں خودکشی کے سین کے دوران حقیقت میں پھندا لگ گیا تھا-

بغی ٹی وی : اعجاز اسلم نے حال ہی میں سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ کا خودکشی کا ایک سین شیئر کیا جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اس ڈرامے میں حسیب کا سفر اپنے اختتام پر پہنچ گیا اور جیسے ہی میں نے اسے آپ سے الوداع کیا ، لیکن یہاں میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ اس خودکشی کا سین کرنے کے دوران مجھےکس طرح تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔


انہوں نے لکھا کہ خودکشی کے سین کے دوران رسی کے نیچے حفاظتی بیلٹ پہنی ہوئی تھی جوکہ اس دوران ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے رسی بُری طرح گردن میں پھنس گئی تھی۔

اعجاز اسلم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کے چند سیکنڈ میرے لیے بہت ہی خطرناک تھے کیوں کہ اس دوران میرے پاؤں سن ہونا شروع ہو گئے تھے، سانس آنا بند ہو گئی تھی یہاں تک کہ چکر آنا شروع ہو گئے تھے۔ پھندہ اتنا سخت لگا تھا کہ کچھ ماہ تک کھانا نگلنا بھی دشوار ہو گیا تھا۔


انہوں نے لکھا کہ کہ اُن لمحات میں مجھے خودکشی کا حقیقی احساس ہوا تھا۔ اب میں حیرت زدہ ہوں کہ وہ لوگ کس کرب سے گزرتے ہوں گے جو اپنے پیارے کو اس تکلیف دہ لمحات سے گزرتا دیکھتے ہوں گے۔


اعجاز اسلم نے آخر میں اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ اگر اس پیغام اور حسیب نے آپ کو چھوا تو ، براہ کرم ہمیشہ اپنے پیاروں کو پسند کریں اور ان میں کسی غیر معمولی طرز عمل کی تبدیلی کو دیکھیں یا جان لیں کہ وہ تناؤ میں ہیں ، برائے مہربانی ان کی مدد کریں تاکہ آپ واپسی کے موقع سے بچ سکیں اور خود کشی جیسے اقدام نہ اُٹھائیں-

ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی…

Shares: