ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی

باغی ٹی وی ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور کم سن نوجوان کی جان لے لی، گولی لگنے سے کھروٹا کا رہائشی عمار حیدر جاں بحق ہو گیا۔

فیرست ایئر کا طالب علم عمار حیدر اپنے دوستوں مسلم اور زہیب کے ساتھ پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ولیس کے مطابق زہیب نے بتایا کہ عمار پہلے اس کے سر پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا، بعد میں اس نے اپنے سر پر پستول رکھ لیا۔زوہیب کا کہنا ہے کہ سر کے بعد عمار نے اپنے پیٹ پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی۔

عمار حیدر کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اسے دوستوں نے قتل کیا ہے، تاہم زوہیب نے پولیس کے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عمار نے اپنے ہاتھ سے گولی چلائی تھی۔گرفتاری سے پہلے کمسن ملزم زوہیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ پولیس کے سامنے پیش ہونے جا رہا ہے۔کوٹلی لوہاراں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

واضح‌رہےکہ لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش سے متعلق درخواست دائر کی گئی گی تھی ’ ٹک ٹاک ‘ ایپ پر پابندی کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا , درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

Shares: