عراق کے بعدایک اور عرب ملک کے عوام سڑکوں پر

 

لبنان میں جمعرات کے روز دارالحکومت بیروت اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں ٹیکسوں اور ابتر معاشی حالات کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع کیے۔عراق کے بعد لبنان میں بھی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے سڑکو ں پر نکل آئی.

لبنانی دارالحکومت بیروت کے مرکز میں بڑی تعداد میں لوگ ‘حکومت گرانے’ کے نعرے کے ساتھ سڑکوں پرآگئے۔ لبنان کے وزیر مواصلات محمد شقیر نے مظاہروں اور عوامی احتجاج کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ سب مظاہرے نہیں فسادات ہیں جن کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری احتجاج مزید خون ریز ہو گیا تھا اور یہ سلسلہ عراق کے مختلف شہروں میں کئ روز جاری رہا. احتجاجی مظاہروں کے دوران میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور جھڑپوں میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد کم سے کم سینکڑوں میں‌ ہوگئی تھی ؛
عراق کی صورت حال مزید خون خرابے کی طرف

عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

Comments are closed.