پی سی بی سے دلبرداشتہ ایک اور پاکستانی کرکٹر امریکا جانے کے لیے تیار
پی سی بی سے دلبرداشتہ ایک اور پاکستانی کرکٹر امریکا جانے کے لیے تیار
باغی ٹی وی رپورٹ : ایک اور پاکستان کا کرکٹر امریکا جانے کے لیے اپنے پر تول رہا ہے . اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ کا ایک اور کھلاڑی احسان عادل امریکا جانے پر غور کر رہا ہے . امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میںبتایا ہے کہ اس نے احسان عادل سے رابطہ کیا ہے.
اس سلسلے میں احسان عادل کی جانب سے یہ اطلاعات ہیں کہ اس نے یہ اقدام پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مایوس ہونے اور اس کو مسلسل نظر انداز کرنے پر کیا ہے . ہے ادھر امریکی کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا پاکستان کرکٹر احسان عادل سے رابطہ ہوا ہے .
امریکی بورڈ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نے جواب کے لیے وقت مانگا ہے . اس سلسلے میں احسان عادل اور امریکن کرکٹ بورڈ رابطے میں ہیں. اس سے پہلے سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکا میں اپنا کیریئر شروع کر چکے ہیں.