ایک اور مارچ دارالحکومت کی طرف گامزن

0
41

ایک اور مارچ دارالحکومت کی طرف گامزن

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پرکارکنان اور جے آئی یو یوتھ کے قافلے اسلام آباد کشمیر مارچ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

قافلے کی قیادت جے آئی یوتھ ضلعی صدر ذوالقرنین بٹ ڈویثرن صدر بشیر شگو اور سٹی صدر آصف بٹ کر رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا تھا کہ وہ 22 دسمبر کو کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لیے لاکھوں لوگوں کا قافلہ لےکر اسلام آباد جائیں گے۔

منصورہ میں یوتھ لیڈر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناروے میں قرآن کو تو جلایا لیکن ہماری نام نہاد حکومتیں قرآن کے نظام ، سیاست اور حکومت سے وہی سلوک کررہی ہیں جو ڈنمارک میں قرآن کو جلا کرکیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 72 سالوں میں ملکی اشرافیہ نے ہماری سیاست جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنایا ہے، ایوانوں کے دروازے غریب کے بچے کےلئے نہیں کھولے جاتے، بداخلاق چور ڈاکو اور بدکردار اشرافیہ سے نظام کو چھڑوا کرنوجوانوں کےہاتھوں میں دینا چاہتا ہوں۔

سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونسٹھ فیصد نوجوان ایٹم بم سے بڑی طاقت ہیں لیکن یہ بے روزگار ہیں تعلیم کے بجٹ میں اضافے کے بجائے کم کر دیا گیا۔
یاد رہےکہ انہوں نے اس سے پہلے اپنے دوسرے غیر مبہم بیان میں کہا ہےکہ ملک اس وقت بے یقینی کی تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔ اداروں کے درمیان تناﺅ خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔

بچی کھچی جمہوریت بھی وینٹی لیٹر پر ہے۔ بڑے عہدوں پر براجمان لوگ اپنے اپنے مسائل میں الجھ گئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں عوام سخت پریشان ہے۔ ان کے مسائل حل ہونے چاہییں۔

Leave a reply