ایک اور پی پی رہنما کے خلاف نیب کا ریفرنس دائر
باغی ٹی وی :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن تحقیقات پر نیب نے سابق چیئر پرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

قومی احتساب بیورو نے 32 والیمز پر مشتمل کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا، ریفرنس میں پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجہ سمیت 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ فرزانہ راجہ نے 4 اشتہاری کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دیئے، فرزانہ راجہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایک ارب 46 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔
اس سے قبل نیب چیئرمین کی جانب سے 6ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ،چیئرمین نیب نے اس اجلاس میں‌ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ اور دیگرکے خلاف ریفرنس کی منظوری.ملزموں نے غیر قانونی تشہیری ایجنسیوں کے ذریعے خزانے کو ایک ارب 46 کروڑ کانقصان پہنچایا.

ذرائع کے مطابق نیب بورڈ نے سکندر جاوید اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی.سکندر جاوید اور دیگر پرصاف پانی پروگرام کے ٹھیکوں میں خرد برد کا الزام ہے.اجلاس میں علی احمد لنڈ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری.ملزموں پر سندھ کی مقامی حکومتوں میں 13ہزار سے زائد افراد غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے .بورڈ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی اسماعیل گجر اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری ہوگئی ہے .

Shares: