بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا
مودی سرکار باز نہ آئی، ایک بار پھر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک لیا
جوڑ میلے میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھارت سرکار نے روک دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان آمد پر رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دی ہیں، بھارت نے ٹرین کےذریعہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک لیا اور پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جارہی، سکھ یاتریوں نے آج جمعرات کی صبح دس بجے لاہور پہنچنا تھا لیکن بھارت نے انہیں اٹاری سے آگے نہیں آنے دیا، جس پر سکھ یاتریوں نے بھارت سرکار کے روئیے کے خلاف احتجاج کیا اور مودی کے خلاف نعرے بازی کی.
سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی
سکھ یاتری تاحال اٹاری سٹیشن پر موجود ہیں لیکن بھارتی حکام انہیں آگے نہیں آنے دے رہے، سک یاتریوں کو کیوں روکا گیا ہے اور پاکستان نہیں آنے دیا جا رہا اس پر بھارتی حکام نے انہیں کچھ نہیں بتایا،سکھ یاتریوں نے بھارتی غیر اخلاقی روئیے کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لئے پاکستان آنے کے خواہشمند 463 بھارتی سکھ یاتریوں کوویزے جاری کئے تھے، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 27 جون سے 6 جولائی کو منائی رہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی مقامات کے دوروں کے پروٹوکول 1974ءکے قانون کے تحت ہزاروں بھارتی یاتری مختلف مذہبی تہواروں کے موقع پر ہر سال پاکستان آتے ہیں.
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 14 جون کو بھارت سے دو سو کے قریب سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آنا چاہتے تھے ،پاکستان نے اس ضمن میں سکھ یاتریوں کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھا تھا، واہگہ ریلوے سٹیشن پر خصوصی ٹرین بھجوائی گئی تھی ، تا ہم بھارتی حکام نے اٹاری سٹیشن سے سکھ یاتریوں کو واپس بھجوا دیا اور پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی