مزید دیکھیں

مقبول

میرپورخاص:عوامی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے. ایڈیشنل کمشنر

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو دیتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کابل ائیرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ...

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

2024 میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ

2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں...

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے جوان شہیدوں کے والدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچوں نے پاک سرزمین کے لئے قربانیاں دیں ملک کی سلامتی کے لئے ضروری ہے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ملکر کھڑے ہوں،

سپاہی عبدالباسط شہید کے والد محمد سفیر کا کہنا تھا کہ میرا تعلق آزاد کشمیر عباس پور سے ہے ۔میرا بیٹا 657 مجاہد بٹالین میں سپاہی عبدالباسط سنک سیکٹر میں سکندر پوسٹ پے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے دُشمن کی گولی سے شہید ہوگیا۔ مجھے اُس کی شہادت پے فخر ہے۔ وہ اکثر جب بات کیا کرتا تھا۔تو کہتا تھا کہ ابو میرے لئے دعا کرو میں شہید ہو جاؤں۔اللہ نے اُس کی دعا کو قبول کر لیا ہے اور اللہ نے مجھے یہ اعزاز بخشا ہے کہ میں شہید کا والد ہوں۔

شہید کے والد محمد سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں ایک نہیں اگر میرے 100بچے بھی ہوتے تو میں اس ملک کیلئے قربان کر نے کیلئے ہر وقت تیار ہوں۔ ہمیں پاک آرمی، جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب اور دیگر جو افسران ہیں، ہمیں اُن پر پورا فخر ہے جو انھوں نے شہداء اور شہداء کی فیملی کیلئے جو کچھ کیا ہے، اُس کا نعم البدل تو صرف اللہ دے سکتا ہے لیکن اپنی طرف سے انھوں نے پور ی آج دن تک دیکھ بھال کی ہے۔ اللہ تعالیٰ جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب کو لمبی زندگی عطا فرمائے اور ہمیں اُن پر فخر ہے۔

سپاہی عثمان اختر شہید کے والد جہانگیر اختر کا کہنا تھا کہ میں عثمان اختر شہید کا والد ہوں۔ میرا بیٹا شمالی وزیرستان میں شہید ہوا ہے۔اُس کی شادی کے بعد ایک دفعہ ہی ملاقات ہوئی ہے ہماری اُس سے۔دوبارہ وہ واپس گیا۔بس اُدھر ہی وہ شہید ہو گیا۔ہمارا ایک اور بھی بیٹا ہے۔ہم کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی پاک آرمی میں ہو جائے بھرتی۔پاک آرمی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

سپاہی ضیاء الاسلام شہید کے والد علی مرجان کا کہنا تھا کہ ضلع بنوں سے تعلق رکھتا ہوں۔میرا بیٹا ضیا ء الاسلام ایف سی میں بھرتی ہوا تھا 2016میں۔بس میں یقینا اس پر فخر کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بچہ دیا اور قوم و ملک کے لئے اُس نے قربانی دی۔عصر کے وقت اُس نے مجھے فون کیا کہ ابو میں پہنچاہوں اپنی ڈیوٹی پے۔پھر جب صُبح سویرے جب مجھے کسی نے فون کیا، اُس آدمی کو میں نے پھر فون کیا تو اُس نے بولا کہ اُس وقت میں آپ کو نہیں بتا سکا۔ ابھی بتا رہا ہوں کہ آپ کا بیٹا شہید ہوا ہے۔میں نے اُسی جگہ پر اناللہ و انا الیہ راجعون پڑھا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ نے دیا تھا اور آپ نے اپنے دربار میں اپنے لیے بلالیا۔میں اس پر راضی ہوں۔بس الحمد و اللہ جنازہ میں نے خود پڑھایا اُس کا اور جو آرمی والے آئے تھے اُس کے ساتھ، اُس کا میں بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا۔ میں فخر کرتا ہوں کہ میرا بیٹا قوم اور ملک کے لئے شہیدہوا۔اپنی جان قربان کر دیا۔پاک آرمی یقینا قوم و ملک کے لئے بڑی قربانیاں دے رہا ہے۔

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan