ایک کرکٹر ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے توایک اداکارہ کیوں نہیں وزیراعظم بن سکتی مہوش حیات

0
50

کراچی: جب ایک کرکٹر ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں یہ بات کہتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ایک دن جیو کے ساتھ‘‘ میں پاکستانی سیاست اور خود سیاست میں آنے سے متعلق باتیں کیں۔

میزبان سہیل وڑائچ نے مہوش حیات سے سوال پوچھا کیا آپ سیاست میں آئیں گی؟ جس پر اداکارہ مہوش نے جواب دیا انشا اللہ۔ میزبان نے ایک اور سوال پوچھتے ہوئے کہا کیا آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟

اس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت بتائے گا۔

میزبان نے مہوش حیات سے مزید پوچھا کیا آپ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہیں یا پھر اپوزیشن کی سیاست سے؟ مہوش حیات نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے توجب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی۔

مہوش حیات کی اس بات پر میزبان نے حیرانی سے پوچھا اچھا تو آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے جواب دیا چیلنج نہیں لیکن ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے آگے جاکر تو میں بھی ایک امیدوار بن سکتی ہوں وزیراعظم کی۔

Leave a reply