لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو کھلے عام شادی کی پیشکش کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی ہے۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ’روزنامہ جنگ لاہور‘ کی ایک خبر زیرگردش ہے جس میں کہا گیا ہے ک ہلاھور یونیورسٹی میں پبلک کے سامنے ایک دوسرے سے منگنی کرنے والے جوڑے نے شادی کر لی –
لاھور یونیورسٹی میں پبلک کے سامنے ایک دوسرے سے منگنی کرنے والے جوڑے نے شادی کر لی
ہمارا مطالبہ؛ یونیورسٹی ان دونوں کو واپس داخلہ دے
ان رجعتی عناصر کے لئے شرم کا مقام جو اس جوڑے کے اس قدم کو فحاشی قرار دے رھے تھے۔
(روزنامہ جنگ لاھور ) pic.twitter.com/V4C9gnU8tx— Farooq Tariq (@FarooqTariq3) March 15, 2021
خبر شئیر کرنے والے صارف فاروق طارق نے لکھا کہ ہمارا مطالبہ؛ یونیورسٹی ان دونوں کو واپس داخلہ دے ان رجعتی عناصر کے لئے شرم کا مقام جو اس جوڑے کے اس قدم کو فحاشی قرار دے رہے تھے۔
https://twitter.com/ShehryarAhmed__/status/1371511458777862150?s=20
اس خبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکی دونوں نے جزاک اللہ لکھا جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ دونوں باضابطہ طور پر شادی کرلی ہے۔
https://twitter.com/HadiqaZJavaid_/status/1371505849605193730?s=20
اس سے قبل حدیقہ اور شہریار نے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے ’الحمداللہ‘ کا ٹوئٹ بھی کیا تھا۔
https://twitter.com/ShehryarAhmed__/status/1371507129274744835?s=20
https://twitter.com/HadiqaZJavaid_/status/1371513188890550274?s=20
گزشتہ دنوں لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی لڑکے کی پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سےانہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جب کہ متعدد معروف شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت بھی کی گئی-








