ایک ہی کالج کے 18 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

ایک ہی کالج کے 18 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

باغی ٹی وی : گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سیہون شریف کے8اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کالج پرنسپل نے ڈائریکٹر حیدرآباد ریجن کو خط لکھ کر کورونا کیسز سے متعلق تصدیق کی اور بتایا کہ اساتذہ نے کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مٹیاری کے بھی 8 اساتذہ کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کی تصدیق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی کی ہے۔

سعید غنی کے مطابق 2کالجوں میں مجموعی طور پر 16اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی اورکورونا کیسز کی وجہ سےدونوں کالجوں کو بند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی کورونا کے کیسز آنا شروع ہوگئے، سندھ کے 2 کالجز کے 8 ممبران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملےکے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
واضح‌ رہے کہ اکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ3 ہزار634 ہوگئی ہے۔ جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار399 ہو گئی ہے، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں2 لاکھ 91 ہزار 169 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 ہزار66 رہ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار818 ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار41، خیبرپختونخوا میں37 ہزار185، بلوچستان میں 13 ہزار798، اسلام آباد میں 16 ہزار5، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار451 اور گلگت میں 3 ہزار336 مریض سامنے آ چکے ہیں

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار223 اور سندھ میں 2 ہزار 451 ،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں79 اور آزاد کشمیر میں66 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31 ہزار808 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک30 لاکھ 56 ہزار795ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Comments are closed.