جب ایک ہی گھر سے اٹھے چار بھائیوں کے لاشے.تو علاقے میں کہرام مچ گیا .کراچی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، شدید بارش اور پانی کےکھڑے ہو جانےکے بعد اموات واقع ہوئیں اب بجلی نہ ہونے اور گرمی کے باعث دھم گھٹنے سے یہ واقعات پیدا ہو رہے ہی.بچلی نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر چلایا گیا جس وجہ سے حبس پیدا ہوئی اور جانیںجاتی رہیں
کراچی کے علاقےانڈھی میں گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
کراچی میں لانڈھی کے قریب بابرکانٹا میں واقع گھر سے4افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، اہل محلہ نے علاقے میں ناگوار بدبوپھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر گھر کے دروازے توڑے تو 4 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا ابتدائی موقف ہے کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق چاروں جاں بحق افراد سگے بھائی ہیں جن کی موت کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دم گھٹ کر ہوئی ہے۔