ننکانہ صاحب( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ ایک اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس SHO عبدالخالق کی سربراہی میں روڈ رابری کے مقدمہ میں مطلوب اور قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم شاہ زیب کو پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کر لیا۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس شراب، منشیات نوشی و فروشی کرنے پر 3 ملزمان سفیان، یسین اور سلیمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا،
ملزمان کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب اور 510 گرام چرس برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ وریں اثناء تھانہ صدر شاہکوٹ کی چوکی کمال پورہ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ صدر سانگلہ ہل عبدالخالق اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔ اور انچار چوکی کمال پورہ مرتضی چدھڑ کو شاباش۔ کاروائیاں مزید مئوثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزمان معاشرتی ناسور ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کو یقینی بنانے میں دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشی اور شراب فروشی کے مکروہ دھندے کا خاتمہ میرا مشن ہے۔