ایک جلسہ کرنا ہے تو اُس میں کیا غلط ہے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

islamabad highcourt

پی ٹی آئی کی اسلام آباد جلسے کا این او سی معطل کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ شعیب شاہین صاحب کوئی بات نہیں بن رہی؟شعیب شاہین نے کہا کہ نہیں سر، چیف کمشنر کہتے ہیں میں نے اپنا آرڈر کر دیا ہے، چیف کمشنر کہتے ہیں کہ اب ہائیکورٹ آرڈر کریگی تو دیکھیں گے، تحریکِ لبیک والے تو محرم کے دوران ہی بغیر اجازت فیض آباد پر آ کر بیٹھ گئے، اُن کے خلاف تو کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی، چیف جسٹس آف پاکستان کا فیض آباد دھرنے سے متعلق فیصلہ آج بھی موجود ہے،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ چالیسویں تک جلسہ نہ کریں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چہلم کب ہے، کیا 14 اگست نہیں منا رہے؟ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے لیکن ملک میں دیگر ایکٹیوٹیز بھی تو چل رہی ہیں، ایک جلسہ کرنا ہے تو اُس میں کیا غلط ہے؟چہلم کے بعد آپ کہیں گے بارشیں بہت آ گئیں، پھر کہیں گے سردی بہت ہو گئی، یہ تو پھر نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے ایسا نہ کریں،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اور درخواست گزار کو دوبارہ ملاقات کی ہدایت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف کمشنر کو ہم نے اِنہیں چائے پلانے کیلئے ملاقات کا نہیں کہا تھا، ملاقات کریں اور اُس میں جلسے سے متعلق معاملات طے کریں، میں گزشتہ آرڈر والی ہدایات دہراتے ہوں درخواست نمٹا رہا ہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Comments are closed.