مزاح سے بھرپور پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا-

باغی ٹی وی :بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ زی 5 پر پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی کامیابی کے بعد ایک اور ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا یہ ویب سیریز بھی بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ پر دکھائی جائے گی۔

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے دو کرداروں سلمیٰ اور سہیل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں یہ کردار اداکار بلال عباس خان اور مدیحہ امام نے ادا کئے ہیں۔

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ ویب سیریز میں بلال عباس خان اور مدیحہ امام کے علاوہ کرن حق، حنا خواجہ بیات، مریم سلیم ، رانا ظفر اور محمد احمد اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ویب سیریز میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کی شادی کے سنجیدہ مسئلے کو کافی مزاحیہ اور ہلکے پھلکے انداز میں دکھایا گیا ہے اس ویب سیریز کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ پاکستان کی نامور ہدایت کارہ مہرین جبار نےاس کی ہدایات دی ہیں۔

اداکارہ مدیحہ امام نے سیریز کی کہانی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عام محبت کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس میں محبت کو کچھ مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے ہم نے دل و جان سے محنت کی ہے اور اب میں شائقین کا ردعمل دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں یہ ویب سیریز 30 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Shares: