ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
کانسٹیبل سخاوت علی فرائض کی ادائیگی کے دوران ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگیا۔ شہید کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کے ہمراہ ضلعی پولیس کے افسران و جوانوں نے نماز جنازہ ادا کی۔ ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
شہید ہونیوالے کانسٹیبل علاقہ تھانہ صدر ننکانہ صاحب کی چوکی 5 چک میں تعینات تھے۔ ترجمان ننکانہ پولیس ۔
ایک اور بیٹا دھرتی پر قربان
