
نو مئی واقعہ کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی ابھی تک لائن لگی ہوئی ہے
ہر آئے دن، پارٹی رہنما، کارکنان عمران خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، اب گرفتار رہنما،تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے
تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ عون عباس کو گرفتار کیا گیا ہے تا ہم عون عباس کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے یہ قوم اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو سخت سزائیں دی جائیں
عون عباس کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
قبل ازیں سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ میں کسی کے دباؤ میں یہ فیصلہ نہیں کر رہا،میں آج سیاستدان کی حیثیت سے نہیں ایک عام شہری کی حیثیت سے آیا ہوں، میں 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ رہنا اپنی توہین سمجھتا ہوں، میں اپنی پارٹی کی رکنیت سے ابھی استعفیٰ دیتا ہوں،