پڈ عیدن: ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھارو شاہ کے قریب پولیس اہلکاروں نے بھینسیں چوری کرکے لے جانے والے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھی ڈاکوؤں پر فائرنگ کی،جس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، ڈاکو بھینسیں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور ساتھ ہی زخمی پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی لے گئے۔
قبل ازیں دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے،ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ کے مطابق ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں پولیس اہلکار 11 سالہ بچی کے اغواء کاروں کی تلاش میں گاؤں شاہ نور میں موجود تھےکہ گھات لگائےنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس ے نتیجے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او عبدالعلی، کانسٹیبل وہاب اور محمد عالم جاں بحق ہوگئے-
لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار
حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن کو زخمی حالات میں ٹانک اسپتال لایا گیا جن میں سے 3 شدید زخمیوں ڈی ایس پی چن شاہ، اکرام اور ریاض کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پنچ گئی ہے اور حملہ اوروں کی تلاش جاری ہے۔