ایک قیدی کی وجہ سے پانج سو قیدیوں کی جیل کو قرنطینہ سینٹر بنانا پڑ گیا
باغی ٹی وی :کیمپ جیل لاہور میں قیدی عابد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جو کہ پانچ سو قیدیوں کے ہمراہ رہتا تھا۔اس وجہ سے جیل کو قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے. جبکہ دیگر قیدیوں کی دوسری جیلوں میں منتقلی کر دی گئی ہے .منشیات کا قیدی عابد اٹلی سے واپس آیا تھا، ٹریول ہسٹری کو دیکھتے ہوئے عابد کو کورنٹاین کر دیا گیا، وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر عابد کو جیل اسپتال سے باہر شفٹ کر دیا گیا ہے.
واضحرہے کہ جیل میںقیدی بھی اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں. دنیابھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد22ہزار20ہوگئی،
اس سے قبل لاہور ہوئی کورٹ نے پنجاب کی جیلوں میںمعمولی جرم کے قیدیوں کو رہائی کا حکم دیا ہے. مراسلہ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے متعلقہ سپرنٹنڈنٹس جیلز کو معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کی جائے، متعلقہ سیشن ججز ضمانت کی درخواستیں متعلقہ ٹرائل میں سماعت کیلئے مقرر کریں، 7 سال سے کم قید والے، کم عمر اور خواتین قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر منظور کی جائیں، 7 سال سے زائد قید والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں جیل سپرنٹنڈنٹس براہ راست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کریں