ایک شخص لندن اورامریکہ میں علاج کراتا ہے کیا باقی انسان نہیں؟ چیئرمین نیب کا سوال

ایک شخص لندن اورامریکہ میں علاج کراتا ہے کیا باقی انسان نہیں؟ چیئرمین نیب کا سوال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کہنا ہے کہیں کارواں چلتا رہےگا،میں ذاتی تنقید سے گھبرانے والا نہیں،جیسے مجنوں کی منزل لیلیٰ تھی ویسےنیب کی منزل کرپشن کاخاتمہ ہے، کسی خاتون کو نیب کے کسی دفترمیں نہیں بلایاجائےگا،مختلف عدالتوں میں 1270ریفرنس چل رہے ہیں،کسی کو غیرضروری طلب کرنا انتہائی ناپسندیدہ ہے،وہ وقت ضرور آئے گا جب پاکستان سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوجائےگا،

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب ٹیم کسی کے گھرجائے گی توخاتون اہلکارساتھ ہوگی،جس دن ریفرنس دائرہوجائےتونیب کا کام ختم ہوجاتاہے ،نیب پراسیکیوٹرکاتقررصرف میرٹ کی بنیادپرہوتاہے،نیب کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے 10 بار سوچتا ہے ،بعض مقدمات میں لوگ خود خواتین کو ڈھال بنا دیتے ہیں،اتنا خوفناک زمانہ نہیں کہ مائیں بچوں کو نیب کے نام سے ڈرائیں ،

میگا کرپشن کیسز،چیئرمین نیب نے کیا لاہور میں اہم فیصلہ

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کسی سےسیاسی انتقام کیوں لے گا؟آج گرفتار کیا تو کل کہتے ہیں سیاسی انتقام لیاجارہا ہے،کیا آپ سے یہ بھی نہ پوچھا جائے کہ 100ارب کا قرضہ کہاں گیا؟ بجٹ کروڑوں کا لیکن بچہ کتے کے کاٹنے سے ماں کی گود میں مردجاتا ہے،ایک شخص لندن اورامریکہ میں علاج کراتاہےکیاباقی انسان نہیں؟ نیب کی منزل کرپشن کاخاتمہ ہے،صوبے کا کارڈ بھی استعمال کرلیں،نیب کو کوئی فرق نہیں پڑتا،نیب عدالتوں میں ججز کی تعداد25سےبڑھاکر50کرنی چاہیے،

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سمجھوتہ کرنےیاسرنڈرکرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،جن سےسوال کرنے کا سوچ نہیں سکتے تھے آج ان کا احتساب ہورہا ہے، ملک 100 ارب ڈالرسے زائد کا مقروض ہے، آپ سمجھتےہیں 100 ارب ڈالرکاحساب مانگنا جرم ہے، ہردھمکی نیب کے گیٹ کے باہرختم ہوجاتی ہے، کچھ لوگوں کوزکام بھی ہوجائے تولندن میں علاج کراتے ہیں،کیاباقی لوگ انسان نہیں،

Comments are closed.