ترک مسلح افواج کے کمانڈر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

0
33

ترک مسلح افواج کے کمانڈر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاشر گلر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر قائم مقام چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا ۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترک کمانڈر نے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان کو کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ ترک کمانڈر کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Leave a reply