مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

0
63

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ اس دن دشمن نے پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی اولولعزمی اور یقینِ کامل کو آزمانے کی غلطی کی۔ یہ دن ہمیں اُن شہداء اور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کی بے مثال حمایت کے ساتھ دشمن کی خام خیال برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ یہ اُن جوانمردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرأت و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں جو ہمارے لئے باعث فخروترغیب ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن ہماری بہادر مسلح افواج نے لازوال جرأت اور عزم کے ساتھ زمین، فضا اور سمندر تینوں محاذوں پر دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملادیا۔پاکستان نیوی نے عددی لحاظ سے کم ہونے کے باوجود اپنی جرأتمندانہ جنگی حکمتِ عملی اور جنگی اقدامات کے ذریعے دشمن کو اپنی ہی بندرگاہ میں کاری ضرب لگائی اور پوری جنگ ِستمبر کے دوران بھارتی نیوی کو ان کے پانیوں میں مقید رکھتے ہوئے بحرِ ہند میں اپنی برتری قائم کی۔ آپریشن سومنات کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن پر حملہ کر کے اسے تباہ کیا اور بھارتی نیوی کو جنگ کے آغازسے ہی دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان نیوی کی آبدوز غازی نے بحر ہند میں بلا مقابلہ غلبہ قائم رکھتے ہوئے بھارتی بحری جنگی بیڑے کے جہازوں کو بھارتی پانیوں میں محبوس اور بھارتی طیارہ بردار جہاز کو جنگی منظر نامے سے دور رکھا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ جغرافیائی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں جو مواقع کے ساتھ ساتھ چیلنجز سے بھی بھر پور ہیں۔ بحری خطہ بھی روایتی خطرات کے علاوہ بحری دہشت گردی، بحری قزاقی اور غیر قانونی نقل و حمل جیسے کئی غیر روایتی خطرات سے دو چار ہے جو عالمی بحری تجارت اور بحری امن میں خلل ڈالنے کی امکانی قوت کے حامل ہیں۔ بحرِ ہند میں قیامِ امن کے سلسلے میں پاکستان نیوی ایک مرکزی شراکت دار رہی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی ترقی اور گوادر بندرگاہ کا اس منصوبے کے محور کی حیثیت کاحاصل کرنا، بحری اقتصادیات کے تصورکے تیزی سے وقوع پذیر ہونے کا مظہر ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور خطے سے جڑے ممالک کے لیے اقتصادی ترقی کا نادر موقع ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی نے بطور پاک وطن کی بحری سر حدوں کی محافظ کے حالیہ پلوامہ واقعہ کے بعد اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قوت کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔ پاکستان نیوی کے ایئر کرافٹ نے بھارت کی جدید ترین سکار پین کلاس آبدوز کا سراغ لگایا،اس کا پیچھا کیا اور اسے پاکستانی پانیوں سے باہر جانے پر مجبور کیا جب کہ پاک بحریہ کے جارح بحری اثاثہ جات کی موجودگی نے بھارتی بحریہ کے جہازوں پر خوف طاری رکھا اور انہیں دفاعی حالت میں رہنے پر مجبور کر دیا۔ دشمنوں کے دلوں پرلرزہ طاری کرنے اور ہمیں ثابت قدم رکھنے میں نصرتِ الٰہی پر ہم اللہ سبحان و تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آج جب ہم 1965کے شہداء کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں تو ہمیں ان کی قربانیوں میں پنہاں اس پیغام کو نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمیں اپنے ملک کومضبوط اور اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کے لئے انتھک محنت اور لگن سے کام کرناہے ۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کی ذات پر غیر متزلزل ایمان اور اپنے اسلاف کی تابندہ روایات سے اپنے جذبوں کو تقویت دے کرہمیں یہ عز م کرنا ہے کہ ہم پاکستان کوایک خوشحال اوراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے انتھک محنت کریں گے ۔آج پاکستان نیوی کا ہر آفیسر، ہرسپاہی اور ہرسویلین اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع اور خوشحال اور بہتر کل کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

 

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

 

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

 

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

Leave a reply