پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

0
58

پاک بحریہ کے سربراہ نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کے دورے کے دوران اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا،اس دوران نیول چیف نے پاک بحریہ کے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ سینٹر پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کو دیگر تربیت کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی کی جدید اور معیاری تربیت فراہم کرے گا،سینٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے آفیسرز اور جوان بھی تربیت حاصل کر سکیں گے۔

پاک نیوی کے ترجمان کے مطابق اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ کے انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ اس سے قبل پاکستان نیوی کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی یو اے وی(UAV) لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا،جہاں نیوی حکام نے نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی، نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے ہمہ وقت تیاراور مستعد ہے .

Leave a reply