ایک طرف استعفے تو دوسری طرف ن لیگ ایک سیٹ پر چار چار امیدوار لے آئی
ایک طرف استعفے تو دوسری طرف ن لیگ ایک سیٹ پر چار چار امیدوار لے آئی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے ایک طرف موجودہ سیٹ اپ میں استعفے دینے کا کہہ رہی ہے تو دوسری طرف ضمنی الیکشن میںاپنے امیدوار کھڑے کر ہی ہے اور وہ بھی ایک نہیں چار چار امیدوار کھڑے ہیں. پنجاب کےحلقہ این اے75اورپی پی51میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں. جس میں حلقہ این اے75سیالکوٹ میں16امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے.پی ٹی آئی سےناصرمحمودچیمہ سمیت6امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے.ن لیگ کی طرف سےنوشین افتخارسمیت4امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے
.حلقہ پی پی51گوجرانوالہ میں22امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے.صوبائی حلقےپرپی ٹی آئی،ن لیگ،ٹی ایل پی اورجماعت اسلامی نے کاغذات جمع کرائے.6جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائےگی.11جنوری تک اپیلٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی سےمتعلق اپیل دائرکی جاسکےگی
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے اور حکومت کے میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، بیشتر لیگی رہنماؤں کی جانب سے پیپلزپارٹی قیادت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حالیہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن کے دوران میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شریک لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لینا چاہیے۔
انہوں نے پارٹی قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر لیگی رہنماؤں نے حکومت مخالف اتحاد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے قول و فعل میں تضاد نظر آرہا ہے۔