سافٹ ویئر انجینئر کا کمال،ایک وقت میں کر رکھی تھی چھ شادیاں

چار شادیوں بارے درخواست وفاقی شرعی عدالت سے خارج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک وقت میں چھ بیویاں، ایک بیوی کو ہوا شک، شوہر کا موبائل کیا چیک ،پہنچ گئی تھانے،درج کروا دیا مقدمہ

واقعہ بھارت کا ہے،بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے منگلا گری کے رہائشی اڈاپا شیو شنکر نے چھ شادیاں کیں اور تمام بیویوں کو الگ الگ رکھا ہوا تھا، وہ دن کی ایک بیوی کے پاس اور رات کو دوسری بیوی کے پاس ہوتا، پھر دوسرے دن ان دو بیویوں کو دو دن کے کام کا کہہ کر چلا جاتا اور دوسری چار بیویوں کے ساتھ ایک ایک دن رات گزارتا، جب اڈاپا شیو شنکر مسلسل ایسے کرنے لگا تو اسکی ایک بیوی کو شک ہوا، شک ہونے پر جب اڈاپا شیو شنکر سو گیا تو اسکی بیوی نے اپنے شوہر کا موبائل چیک کیا، اس میں اسکی دوسری بیوی کے پیغامات آ رہے تھے اور وہ اسکا انتظار کر رہی تھی، جب بیوی پر یہ بات واضح ہوئی تو وہ تھانے چلی گئی اور مقدمہ درج کروا دیا

پولیس نے اڈاپا شیو شنکر کو تھانے بلایا اور تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے ایک دو نہیں بلکہ چھ شادیاں ایک وقت میں کر رکھی ہیں اور اسکی چھ بیویاں ہیں ،اور وہ سب بیویوں کو ٹائم بھی دیتا ہے لیکن دو دو دن کے وقفے کے ساتھ، کیونکہ دو دن کے وقفے کے بعد باری آتی تھی، اڈاپا شیو شنکر کی بیویاں ایک دوسرے کو نہیں جانتیں اور وہ اسکی مزید شادیوں سے بھی بے خبر تھیں،

پولیس کے مطابق ملزم سافٹ ویئر انجینئر ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں سے دوستی کرتا ہے اور پھر ان سے شادی کر لیتا ہے، ملزم کا ارادہ تھا کہ وہ مزید شادیاں بھی کرے گا اور پھر ایک دن سب کو لوٹ کر فرار ہو جائے گا لیکن ایک بیوی کو شک ہونے کی بنیاد پر مقدمہ درج ہوا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کی دیگر بیویوں کو بھی تھانے طلب کیا گیا ہے

@MumtaazAwan

چوتھی شادی کی خاطر سفاک باپ نے تین بچوں کو قتل کر دیا

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

ایک خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی

دو شادیاں کرنیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کون ؟ تہلکہ خیز انکشاف

Comments are closed.