پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے قبل سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کوکچھ ہوا تو حکمران ذمہ دارہوں گے،آصف زرداری کواسپتال منتقل نہ کیا گیا تواحتجاج کی کال دیں گے

جیل میں آصف زرداری کی "جان” کو خطرہ…………..

قمرالزمان کائرہ نے مزید کہا کہ پارٹی کیخلاف حکمرانوں کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہورہی،پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو چٹان کی طرح کھڑے ہیں، آصف زرداری کی صحت سے متعلق ہماری بات نہیں سنی جارہی

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

Shares: