قصور
چونیاں میں ایک اور 7 سالہ بچے کے ساتھ اوباش کی جنسی زیادتی
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاوں میاں والہ گھاٹ کے رہائشی 7 سالہ حذیفہ شبیر کے ساتھ اوباش نے بدفعلی کر ڈالی
متاثرہ بچہ ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر جارہا تھا ملزم طیب ورغلہ کر بچے کو قریبی کھیت میں لے گیا
ملزم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے لگا بچہ شور مچاتا تو ملزم تشدد کرتا اور زیادتی کرتا رہا
متاثرہ بچے کی چیخ وپکار اور شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ
مقامی لوگوں نے بچے کو گھر پہنچایا بچے نے سارا ماجرا اپنے نانا کو سنایا
پولیس نے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ میڈیکل میں بھی زیادتی ثابت ہو گئی ہے
لوگوں نے ڈی پی او قصور سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کو جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے