کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حا جی کیمو گوٹھ تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

کمشنر کراچی نے شہر سے متعلق رپورٹ سپریم عدالت میں پیش کردی،عدالت نے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،عدالت نے سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ پر اظہار برہمی کیا،

کمشنر کراچی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی میں 38 بڑے نالے ہیں، ڈی ایم سیز کے پاس 514 چھوٹے نالے ہیں، تین بڑے نالوں کی صفائی پر این ڈی ایم کام کررہی ہے،

دوران سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے سے سارے نالے کیوں صاف نہیں کرائے جاتے؟ صوبائی حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے ،آپ ہیلی کاپٹر اور بڑی گاڑیوں پربیٹھ کر دیکھنے جائیں گے ، کراچی میں بارش ہونے والی تھی کوئی انتظا م نہیں کیا ،

کمشنر کراچی نے عدالت میں کہا کہ ہم تجاوزات ہٹانے جاتے ہیں ،لوگ مارتے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پورا کراچی اب گو ٹھ بن گیا ہے ،کراچی میں گٹر کا پانی بھرا ہے ، لوگ پتھر ڈال کر چل رہے ہیں کراچی کی ہر گلی مچھر ، مکھیوں سے بھری ہوئی ہے ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ دو ماہ میں کراچی سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیں گے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے سال ہو گئے حکومت کرتے ؟آپ کچھ نہیں کر پائے، ہیلی کاپٹر پر چکر لگا کر واپس آجاتے ہیں صوبائی حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ،پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیاگیا،سندھ حکومت کام کرر ہی ہے نہ ہی لوکل باڈی،

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ ہم تجاوزات ہٹانے جاتے ہیں ،لوگ مارتے ہیں، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہی تو آپ کی حکومت کی رٹ ہے، کراچی سے کشمور تک کی صورتحال بدتر ہے،سندھ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، آپ لوگ بیٹھ کر مزے کر رہے ہیں،

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کراچی میں حکومت کی رٹ کہاں پر ہے؟ سندھ کو بہتر کون بنائے گا؟پاکستان وسائل کے حساب سے بہتر ممالک میں مانا جاتا ہے،کراچی میں روڈ نہیں، بجلی نہیں، پانی نہیں ہے، کیا باہر کے ملکوں میں بھی لوگ مسائل پر سپریم کورٹ جاتے ہیں؟لوگ بیچارے مجبور ہوگئے ہیں،لوگ نالوں پر بیٹھ کر گھر بنا رہے ہیں،یہاں پر مافیا بیٹھے ہیں جن کا مقصد صرف کمائی ہے بس ،آپ کو پتا بھی نہیں کس کی جائیداد کس کے نام سے رجسٹرڈ ہوگئی ہے؟ جتنے منصوبے سندھ میں شروع کیے سب ضائع ہوگیے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی ،سکھر ،حیدرآباد ،لاڑکانہ ،دادو سمیت سندھ کے کسی ضلع میں کام نہیں ہوا،ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، پیسے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں،کراچی میں صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے، حکومت تو بنی ہوئی ہیں لیکن کام نہیں کر رہے،

سپریم کورٹ نے کراچی بھر کے نالوں کی صفائی کے لیے این ڈی ایم اے کو ہدایت کر دی،چیف جسٹس نے کہا کہ این ڈی ایم اے نالوں کے اطراف سے تجاوزات بھی فوری ختم کریں سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر سٹرک بنا دیتے ہیں ،صوبائی حکومت لوگوں کو اس حال میں دیکھ کر انجوائے کر رہی ہے ،کہیں قانون کی عمل داری نظر نہیں آ رہی ہے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے ، عدالت نے ایکشن لیا تو تجاوزات ہٹا دیتے ہیں، میگا سٹی ایسے چلتے ہیں ؟

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

Leave a reply