سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے ہل پارک پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد کمشنر کراچی 4 ہفتے میں رپورٹ جمع کرائیں،عدالت نے سی ای او کے الیکٹرک سمیت ذمہ دار انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے سی ای او کے الیکٹرک سمیت ذمہ دار انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا،

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کراچی کی بجلی بند کرتا ہے اس کو بند نہیں کرنے دیں، چوڑیاں پہنی ہیں سب نے کیوں کہ یہ ان کا پیسہ کھاتے ہیں، ہر وہ شخص جو کرنٹ لگنے سےجاں بحق ہوتا ہے اس کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کو عدالت میں فوری طلب کرلیا۔ اور کہا کہ وزرا بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں، وزیراعلیٰ صرف ہیلی کاپٹر پرچکر لگاتے ہیں کرتے کچھ نہیں

عدالت نے کڈنی ہل پارک کی زمین مکمل واگزار کرانے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے نجی اسکول کی عمارت منہدم کرنے کا حکم دے دیا،کمشنر کراچی نے عدالت میں کہا کہ مکینوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں سپریم کورٹ نے ہل پارک کی زمین پر قائم گھروں کو منہدم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ الاٹیز رقم کی وصولی کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کرسکتے ہیں

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

 

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہل پارک پر کوئی سوسائٹی نہیں ہے ،وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ کمشنر کراچی نے خود وزٹ کیا ہے وہاں 13 گھر ہیں چیف جسٹس گلزار اھمد نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ کیا وہ ماسٹر پلان میں ہیں ،جس پر کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ وہ 13گھر ماسٹر پلان میں نہیں ہیں ،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے تو سارے نالے پر قبضہ کرا دیا ،

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

Leave a reply