چکوال کنویں میں دب جانیوالے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں.

بھیں 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد 30 فٹ گہرےکنویں سے 2 لاشیں نکال لی گئیں

چکوال قصبہ بھیں میں کنویں میں دو افراد پھنس گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے دو ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں عاشق حسینSI نے بتایا کہ دو افراد خشک پرانے کنویں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اچانک کنویں کی مٹی ان پر جا گری اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے کنویں کی مٹی کے نیچے دب گئے جنہیں تقریبا 3 گھنٹے کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا جانبحق افراد میں 27 سالہ ناصر عباس ولد امیر خان ساکن چک ملوک اور 60 سالہ محمد رضا ولد محمد نذیر ساکن چک ملوک شامل ہیں. لاشیں مٹی کے نیچے10 فٹ گہرائی سے ملیں. جنہیں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا کنواں داخلی بھیں،بنیادی ہیلتھ یونٹ اور قبرستان کے قریب کھیتوں میں واقع تھا جس کی کل گہرائی 30 فٹ تھی.

Comments are closed.