ایک دن میں دو بڑے واقعات،اپوزیشن کے اہم رہنما کو گولی مار دی گئی،حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ کی پھندا لگی لاش برآمد

0
43

ایک دن میں دو بڑے واقعات،اپوزیشن کے اہم رہنما کو گولی مار دی گئی،حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ کی پھندا لگی لاش برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کے رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کی لاش برآمد ہوئی ہے

دونوں واقعات بھارت کے ہیں، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما پرتاپ سنگھ بندیلا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،قتل ہونے والے کانگریس رہنما کے اہلخانہ بھی ہسپتال پہنچے اور وہاں پر احتجاج کیا،کانگرس کے مقامی صدر کو اسوقت گولی ماری گئی جب وہ ایک ہوٹل پر بیٹھے تھے،نگر پولس سپرنٹنڈنٹ لوکیندر سنگھ کے مطابق پرتاپ کو سر پر گولی لگی پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے،

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا واقعہ پر کہنا تھا کہ کانگریس صدر اندر پرتاپ سنگھ کا گولی مار کر قتل کیے جانے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور سخت سزا دی جائے.

دوسری جانب بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی لاش ملی ہے ہماچل پردیش کے علاقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی پر اسرار حالت میں موت ہوئی ہے ۔ وہ 62 سال کے تھے۔ اطلاعات کے مطابق رام سوروپ شرما کی لاش بدھ کی صبح ان کی رہائش میں پھندے سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی ۔ ابتدائی طور پر اسے خود کشی کا معاملہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے خود کشی کیوں کی اس کا پتہ نہیں چل سکا، پولیس اس بابت بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ انہیں قتل تو نہیں کر دیا گیا

رکن پارلیمنٹ آر ایم ایل اسپتال کے نزیک واقع فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔ دہلی پولیس کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 8.30 بجے انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ آر ایم ایل اسپتال کے نزدیک واقع گومتی اپارٹمنٹ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔ جس وقت پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو رام سوروپ شرما کی لاش پھند ے سے لٹکی ہوئی تھی۔

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے رکن پارلیمنٹ کی موت پر اجلاس ملتوی کر دیا ہے

Leave a reply