ن لیگی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ، ایک اور اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج

ن لیگی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ، ایک اور اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہو رمیں ن لیگی اہم شخصیت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے لیگی ایم پی اے سیف الملوک کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی اینٹی کرپشن کو درخواست دی،آج اینٹی کرپشن نے سیف الملوک کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ن لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملک سیف الملوک کھوکھر کیخلاف مقدمہ ڈی سی لاہور کی درخواست پردرج کیا گیا، مقدمہ اینٹی کرپشن نے درج کیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سیف الملوک کھوکرپرجعلسازی سے سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے کا الزام ہے،حلقہ پٹواری افتخاراحمد اورسب رجسٹرار راجا ندیم بھی مقدمے میں نامزد ہیں

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے رجسٹریشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا،پٹواری افتخاراور راجا ندیم نے ملی بھگت سے غیرقانونی سرنڈر ڈیڈ رجسٹرکرائی،اسٹیمپ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، 22 کنال 11 مرلہ کی جعلی سرنڈرڈیڈ درج کرائی،سرنڈر ڈیڈ مشترکہ وراثت کی منتقلی یا فروخت کے وقت تیار کی جاتی ہے۔ ملزم نے فرزند علی اور عثمان سے رقبہ خریدا ۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ فروخت کنندہ فرزند علی اور عثمان نے جب سرنڈر ڈیڈ درج کروانے کے لئے فرد رپٹ نکلوائی تو وہ جائیداد کے شراکت دار نہ تھے۔ ملزم نے سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف فیسوں کی مد میں خزانہ سرکار کو بھاری نقصان پہنچایا ۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

Comments are closed.