ایک اور ایک گیارہ، کل کس شخصیت کو ظہرانے کی دعوت دی؟ مریم نواز نے بتا دیا

ایک اور ایک گیارہ، کل کس شخصیت کو ظہرانے کی دعوت دی؟ مریم نواز نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازکی ضمانت منظورہوگئی،اللہ کا شکر ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن نہیں چاہیے، پی ٹی آئی نے ڈسکہ میں منظم دھاندلی کی ،پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے ووٹرز کو ہراساں کیا،پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کے لیے فائرنگ کرائی گئی ،پرویزرشید نے حق کا ساتھ دیا نوازشریف سے پیسے نکلوانے کے چکر میں رقم دینی پڑی،حمزہ شہبازنے ہمت اور بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو کل ظہرانے پر دعوت دی ہے،بلاول بھٹو سے کل ملاقات ہوگی، بلاول سے مختلف ایشوز پر بات چیت ہوگی، پی ٹی آئی میں بغاوت ہوچکی ہے،براڈ شیٹ کوپہلے ہی روزفراڈ شیٹ کہا تھا ،براڈشیٹ کمپنی ان کورسوااور بے نقاب کررہی ہے،دھند کی آڑمیں پریذائیڈنگ افسران کو اغوا کرلیا گیا ،الیکشن کمیشن میں ناقابل تردید شواہد پیش کیے،چیف الیکشن کمشنرڈسکہ کےعوام کو انصاف دیں،پرویزرشید کے فیصلے نے انصاف کے 2 نظام کوثابت کردیا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج ہی کیوں سینیٹ انتخابات کی شفافیت یادآئی حمزہ کی کمی ہرفورم پر محسوس کی،ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں ،اب ہم ساتھ ہوں گے،ترمیم کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ،پی ٹی آئی عدالتوں کو ان معاملات میں نہ گھسیٹنے کی کوشش نہ کرے، میں علاج کہاں کراوَں گی وہ بحث نہیں ، بیرون ملک نہیں جاوَں گی،سینیٹ الیکشن سے متعلق میرا اصولی موقف ہے،

Comments are closed.