ایک سال بعد ٹورنامنٹ کا فائنل،فاتح ٹیم کا رقص،عوام نے کی ٹیم پر اخروٹوں کی بارش

ایک سال تاخیر کے بعد مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا، گورنمنٹ ہائی سکول رومبور کی ٹییم نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

چترال کی وادی کالاش رومبور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے ٹیم نے اپنے مد مقابل ٹیم کو شکست دے کر جیت کی ٹرافی اپنے نام کر لیا ۔ فائنل میچ کولدیش اور گورنمنٹ ہائی سکول رومبور کے مابین کھیلا گیا۔

کولدیش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل ٹیم کو 12 اوریز میں 78 رانز کا حدف دیا اور گورنمنٹ ہائی سکول نے 10 اوریز میں حدف پورا کرنے میں کامیاب ہوئ ۔ اس خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ رقص پیش کیے جس کے بعد گاؤں آنے پر فاتح ٹیم کا اہتمام کے ساتھ بھر پور استقبال کیا گیا۔

کھیلاڑیوں پر مٹھائیوں اور اخروٹ کی برسات کی گئی ۔

وادی کالاش رومبور کے نوجوان یوسف خان کی طرف سے ایک سال پہلے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جو ایک سال پہلے موسمی حالات ، اور سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا وادی کالاش میں کرکٹ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے کرکٹ گراؤنڈ تو دور کی بات ہے یہاں کے نوجوان موسمی حالات کے ساتھ کھیلوں کے اہتمام کرتے ہیں ۔ اکتر خزاں کے موسم میں کرکٹ کے ٹورنامنٹ یا دوسرے کھیل کھیلے جاتے ہیں کیوں کہ خزاں کے موسم میں کیھت خالی ہوتے ہیں کوئ فصل نہیں اگایا جاتا ہے اس لیے کھیل کے لیے میدان نما جگ مل جاتا ہے بصورت دیگر کوئ خاص جگہ کھیل کود کے لیے نہیں ہیں جب بھی کیھت خالی ہو جاتے ہیں تو کھیتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہیں اور نوجوان جسمانی وذہنی صحت کے لیے کھیل کود کرتے ہیں ۔ آج آخر کار ٹورنمنٹ احتتام کو پہنچا اور فاتح ٹیم نے خوب جشن منایا

رپورٹ فتح اللہ کلاش

Shares: