ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد(محمداویس ) چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلویز فرخ تیمور غلزئی نے کہاہے کہ ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے ایم ایل ون سی پیک کے ساتھ منسلک تھا، مگر اب ہم اپنے طور پر شروع کررہے ہیں جس کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد، دوسرے میں حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے روہڑی اور پھر تیسرے مرحلے میں روہڑی سے خانپور کے درمیان ٹریک کی مکمل طور پر اپ گریڈیشن کی جائیگی۔
جمعرات کوسی ای او پاکستان ریلویز کا دورہ کراچی، ڈی ایس آفس میں میٹنگ کی اور ساوتھ ایشیا پیسیفک ٹرمینل کا دورہ بھی کیا۔چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلویز فرخ تیمور غلزئی جمعرات کی صبح 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس سے دو دن کے سرکاری دورے پر کراچی پہنچے۔ کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کاشف رشید یوسفانی اور تمام ڈویژنل افسران نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔سی ای او ریلویز نے ڈی ایس آفس کراچی میں میٹنگ کی صدارت کی جہاں ان کو کراچی ڈویژن میں رواں مالی سال کے دوران حاصل کیئے گئے اہداف پر بریفنگ دی گئی اور افسران نے ان کو مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقعے ڈویژنل آفیسرز سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت ہم ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے ایم ایل ون سی پیک کے ساتھ منسلک تھا، مگر اب ہم اپنے طور پر شروع کررہے ہیں جس کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد، دوسرے میں حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے روہڑی اور پھر تیسرے مرحلے میں روہڑی سے خانپور کے درمیان ٹریک کی مکمل طور پر اپ گریڈیشن کی جائیگی۔سی ای او ریلویز نے کہا کہ محکمہ ریلوے عوام کے مسائل سے بخوبی واقع ہے اور ان کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کو وہ سچی لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تاکہ محکمہ کی ساکھ اور عوامی خدمت میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ڈویژنل افسران سے ملاقات کے بعد خطاب سی ای او ریلویز نے پی آر ایف ٹی سی کے چیف نثار احمد میمن سے ملاقات کی اور گڈز ٹرینز کے بارے مکمل تفصیل لیں جس کے بعد انہوں نے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کا دورہ بھی کیا جہاں ہوچیسن کمپنی کے سی ای اؤ کیپٹن راشد جمیل نے اپنے ادارے کی مکمل بریفنگ دی۔ اس موقعے پر کیپٹن راشد جمیل صاحب نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرخ تیمور غلزئی صاحب کو ادارے کی جانب سے شیلڈ کا تحفہ بھی پیش کیا ۔