آئمہ بیگ امریکہ میں‌ کیا کرتی تھیں ؟‌

0
39

گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے اپنے کیرئیر کاآغاز نجی چینل کے مزاحیہ پروگرام سے کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے گلوکاری کو بطور پروفیشن مکمل طور پر اپنا لیا. دیکھتے ہی دیکھتے آئمہ گائیکی کے افق پر چھا گئیں اور ان کی آواز میں گانے پاکستان کی نامور ہیروئنز پر پکچرائز ہوئے. آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ جب سولہ سال کی تھیں تو امریکہ میں رہتی تھیں اور وہاں پر وہ ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھیں تاکہ کچھ اضافی رقم جوڑ سکیں اور وہ لوگوں کو امریکا میں کیبل کنیکشن فروخت کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران میرا آمنا سامنا بہت سارے لوگوں کے ساتھ ہوتا تھا ، ایک بار جب میں‌امریکی ریاست اوہایو میں رہائش پذیر تھی تو

مجھے ایک 72 سالہ بوڑھے شخص کی کال آئی اس نےمجھے ناشتے پر پائن ایپل پین کیکس پر ڈیٹ کرنے کی دعوت دی۔ گلوکارہ نے کہا کہ کام کے دوران ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لہذا ان سے پریشان ہونے کی بجائے ہمیں ان سے ڈیل کرنا چاہیے. اگر لڑکی گھبرا جائے تو دنیا تو مزید پریشان کرتی ہے اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں، لڑکیوں میں اتنی پاور ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے پازیٹیو طریقے سے نمٹ لیتی ہیں.

Leave a reply