آئمہ بیگ جن کی گلوکاری کوخاصا پسند کیا جاتا ہے وہ بھی دوسرں کی طرح میڈم نور جہاں کے فن کی دیوانی ہیں. انہوں نے نور جہاں کی 22 ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ میڈیم نور جہاں کی گائیکی سے ہم جیسے کیا ہم سے بعد میں آنے والے بھی یہاں تک کہ رہتی دنیا تک لوگ سیکھتے رہیں گے. ان کی گائیکی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے. آئمہ بیگ نے کہا کہ نور جہاں کے گائے ہوئے گیت کا کور کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے بلکہ اس خیال سے بھی ڈر لگتا ہے. کیونکہ دل میںاحساس رہتا ہے کہ کہیںکوئی غلطی نہ ہوجائے. آئمہ بیگ نے کہا کہ ان کا انداز سب سے
الگ تھا وہ جیسا میک اپ کرتی تھیںجیسے ملبوسات زیب تن کرتی تھیں وہ سب اتنا خوب صورت تھا کہ دیکھ کر دل خوش ہوجاتا تھا. آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے نور جہاںکے بہت سارے گانے پسند ہیں اور اکثر گنگناتی بھی رہتی ہوں لیکن ان کا ایک گیت مجھے بہت اچھا لگتا ہے ” میں تے میرا دلبر جانی بلیاں تے پریم کہانی ” . یہ گیت جتنی بار سنو اتنی باراچھا لگتا ہے. آئمہ بیگ نے کہا کہ نور جہاں ہمارے ملک کی شان ہیں ہماری موسیقی کی جان ہیں .