آئمہ بیگ نے کونسا سبق سیکھ لیا ہے؟‌

اپنی زندگی کو خود تک رکھی
aima-baig

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ جو کسی نہ کسی کنٹرورسی میں پھنسی رہتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہیں کچھ ایسی باتیں ، جو انہیں شاید وقت نے سکھا دی ہیں. آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ میں نے یہی سیکھا ہے کہ اپنی زندگی کو خود تک رکھیں چاہے آپکی زندگی میں جو بھی چل رہا ہو، جس دن آپکو لگے کہ آپ نے کچھ پکا کر لیا ہے، یا کوئی تعلق بنانے کا پکا فیصلہ کر لیا ہے تو آپ لوگوں سے تھوڑا بہت شئیر کر لیں زیادہ شئہر نہ کریں اپنی زندگی کو خود تک رکھیں.

انہوں نے کہا کہ انسان وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھتا ہے اور میں نے بھی سیکھا ہے ، اور مجھے لگتا ہےکہ اب میں وہ غلطیاں نہیں کروں گی جو پہلے مجھ سے ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈ ایسی ہے کہ آپ کسی کو کچھ اپنا سمجھ کر بتا دیتے ہیں تو وہ آپ کی جڑیں کاٹنے میں لگ جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ میری بہن میری بہترین دوست ہیں، ویسے تو میرے گھر والوں کی ضرورت مجھے ہر دم رہتی ہے لیکن میں جب بھی پریشان ہوتی ہوں تو بہن کے کندھے پر سر رکھ کر رونا پسند کرتی ہوں.

احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

Comments are closed.